Select Menu

افکاروخیالات

افکاروخیالات

ارریہ

clean-5

شعروشاعری

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

کھیل

Misc

Technology

» »Unlabelled » وزارت خارجہ کی خاتوں افسر سیدہ فاطمہ اور ان کے شوہر کی ہنزہ میں ناگہانی موت

وزارت خارجہ کی خاتون افسر سیدہ فاطمہ اور ان کے شوہر سید شعیب حسن کی ہنزہ میں ناگہانی موت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
ہنزہ کے مقامی ہوٹل میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کمرے میں گیس بھرنے سے جان کی بازی ہارگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 29نومبر کو شادی کرنے والا جوڑا ہنی مون پر ہنزہ کے ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا ،لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ہوٹل میں گیس بھرنے سے مرنے والی خاتون پاکستان فارن آفس میں آفیسر تھیں،ان کی شناخت سیدہ فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ہنزہ علی اصغر نے سیدہ فاطمہ اور ان کے شوہر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ دونوں کی موت ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث ہوئی اور یہ واقعہ گزشتہ رات کا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیدہ فاطمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔
سیدہ فاطمہ دفتر خارجہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خدمات سر انجام دے رہی تھیں اور ان کا تعلق 42 ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تھا جب کہ وہ دفترخارجہ میں کامن ڈپلومیسی سکیشن میں تعینات تھیں۔
سیدہ فاطمہ 10 دن پہلے فرانس سے تربیت مکمل کرکے پاکستان پہنچی تھی، ان کا تعلق پنجاب کے شہر اٹک سے تھا اور ان کی شادی 29 نومبر کو ہوئی تھی۔
مرحومہ فارن سروس اکیڈمی کے 35 ویں اسپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس میں پوزیشن ہولڈر بھی تھیں۔
    

رائے غلام عباس کھرل Unknown

حافظ و قاری محمد حارث عالم ارریہ بہارسے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ دو تین سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اورافکاروخیالات پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, افکارو خیالات پریس کلب(رجسٹرڈ) ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیزافکاروخیالات پریس کلب(رجسٹرڈ) کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں